LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ ریسکیو آپریشن، 20 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا اردن کا ایران کی جانب سے داغے گئے 8 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ وزیر صحت کا نائٹ پارٹیز اور منشیات سے ایچ آئی وی کے کیسز بڑھنے کا انکشاف امریکی حملے میں چین ایران ریلوے کوریڈور کا اہم پل متاثر، ٹرین سروس معطل برسوں پرانا تعطل ختم، آسٹریلیا کا بھارت کو یورینیم برآمد کرنے کا فیصلہ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اہم اجلاس، ملکی صورتحال پر تفصیلی مشاورت سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے ‘پیکیج ویزا’ کا بڑا اعلان؛ فلائٹ، ہوٹل اور ویزا اب ایک ہی جگہ سے ملیں گے جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار، وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف سی پیک علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 ویں سالگرہ کے سیمینار سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خطاب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز میں شفافیت اور اہم تقرریوں کی منظوری

معروف بھارتی اداکار کو زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا، حالت تشویشناک

Web Desk

9 July 2026

کولکتہ: بالی ووڈ کے معروف اور سینئر اداکار راجیش شرما کی صحت اس وقت انتہائی تشویشناک ہو گئی جب جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سلیبرٹی پربھاس کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں مبینہ طور پر ایک زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا۔ طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں فوری طور پر کولکتہ کے ڈھاکوریا منی پال اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اس وقت آئی سی یو (ICU) میں زیرِ علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نامور اداکارہ سودیپا چٹرجی نے راجیش شرما کے اہلِ خانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس کے بعد یہ افسوسناک خبر منظرِ عام پر آئی۔

اہلِ خانہ کے بیان کے مطابق، یہ ناخوشگوار واقعہ حیدرآباد کی مشہور ‘راموجی فلم سٹی’ میں پیش آیا، جہاں سپر اسٹار پربھاس کی نئی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول جاری تھا۔ شوٹنگ کے اختتام پر راجیش شرما فلم کے تکنیکی عملے (کرو) کے ساتھ سیٹ پر موجود گھنی جھاڑیوں کے پاس کھڑے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم زہریلے کیڑے نے ان کی ٹانگ پر کاٹ لیا۔ اداکار نے اسے ایک معمولی کیڑا سمجھ کر نظرانداز کر دیا اور کوئی فوری طبی امداد حاصل نہیں کی۔ واقعے کے تقریباً چھ گھنٹے بعد ان کی دائیں ٹانگ میں شدید ترین درد اٹھا۔ اس شدید تکلیف کے باوجود انہوں نے کولکتہ کی پرواز لی، لیکن دورانِ سفر انہیں تیز بخار نے آ لیا اور حالت اس حد تک غیر ہو گئی کہ ایئرپورٹ سے سیدھا اسپتال بھاگنا پڑا۔

راجیش شرما کا علاج کرنے والے ماہر امراض ڈاکٹر اوینیو بھٹاچاریہ نے اداکار کی حالت کو نازک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کیڑے کے زہر نے پیر کی انگلیوں سے لے کر گھٹنے تک کے حصے کو شدید متاثر کیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق زہریلے انفیکشن کی وجہ سے اداکار کی پوری ٹانگ پر بڑے بڑے چھالے بن چکے ہیں اور زہر خون میں پھیلنے کی وجہ سے انہیں اب سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔

ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم ان کی جان بچانے اور زہر کے اثر کو زائل کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ دوسری جانب بالی ووڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کے ستاروں سمیت مداحوں کی بڑی تعداد ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کر رہی ہے۔