LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان ’6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی‘ ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے: جے ڈی وینس این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کے فنگرپرنٹس، بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش

ارشد وارثی نے شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ سائن کرنے کی اصل وجہ بتا دی

Web Desk

6 July 2026

بالی وڈ کے معروف اداکار ارشد وارثی نے اپنی آنے والی کامیڈی فلم ’دھمال 4‘ کی پروموشن کے دوران شاہ رخ خان کی نئی فلم ’کنگ‘ سائن کرنے کی اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ارشد وارثی نے انکشاف کیا کہ وہ کنگ خان اور ان کے خاندان کو کسی بھی کام کے لیے کبھی انکار نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ماضی کا ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے انہیں نیٹ فلکس کی ایک ویب سیریز کے لیے فون کیا، تو انہوں نے کہانی سنے بغیر ہی فوراً حامی بھر لی تھی۔ ارشد وارثی کے مطابق، آریان انہیں اسکرپٹ سنانا چاہتے تھے لیکن انہوں نے منع کر دیا اور کہا کہ وہ بغیر کچھ سنے ان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں کیونکہ وہ شاہ رخ خان، آریان اور ان کی پوری فیملی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اور یہی عقیدت فلم ’کنگ‘ کا حصہ بننے کی بنیادی وجہ ہے۔