LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری

Web Desk

28 October 2026

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو پیش آنے والے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اس کا تفصیلی تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت کے جاری کردہ تحریری حکم نامے کے مطابق اس مقدمے میں اسپیشل پراسیکیوٹر نعمان الحق کاکاخیل کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے، جبکہ ریڈیو پاکستان سے جڑے ان مقدمات میں مجموعی طور پر 9 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ (پراسیکیوشن) کی جانب سے پولیس کا سپلیمنٹری چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے، جس میں سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا، عرفان سلیم اور عامر خان چمکنی کو نامزد کیا گیا ہے جنہیں تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 204 کے تحت تمام نامزد مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عدالتی حکم کے بعد پولیس کو سہیل آفریدی اور دیگر نامزد ملزمان کو حراست میں لینے کا قانونی اختیار مل گیا ہے، اور پولیس کسی بھی وقت سہیل آفریدی کو گرفتار کر سکتی ہے جبکہ ملزمان کو قانون کے مطابق گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کرنا اب پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ماہرین کے مطابق عدالت میں پیشی کے بعد مقدمے کا پری ٹرائل (Pre-trial) مرحلہ شروع ہو جائے گا، اور عدالت تفتیش کے لیے سہیل آفریدی کو پولیس کے حوالے بھی کر سکتی ہے، جبکہ کسی بھی قسم کی ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے ملزم کا خود عدالت میں پیش ہونا لازمی ہوتا ہے۔ قانونی ماہرین نے مزید واضح کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود عدم پیشی کی صورت میں ان ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دیا جا سکتا ہے، اور اشتہاری قرار دیے جانے کی صورت میں ملزمان کو قانون کے تحت مزید 10 سال تک کی قید کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سہیل آفریدی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ممکنہ نااہلی کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔