روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
Web Desk
28 October 2026
سندھ کے شہر روہڑی کے قریب ایل پی جی سے بھرے باؤزر میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے فوری طور پر جائے حادثہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نادر خان شہزاد نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد ایل پی جی باؤزر کے اپنے ڈرائیور تھے، جبکہ اس کی زد میں آنے والی دیگر گاڑیوں کے ڈرائیور بھی زخمی ہوئے ہیں اور حادثے کی اصل وجوہات کا سراغ لگانے کے لیے تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ تمام زخمیوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اور ضرورت پڑنے پر زخمیوں کو کسی بھی نجی ہسپتال یا پھر ایئر ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر دوسرے بڑے شہروں میں منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے کہ یہ ایل پی جی باؤزر کہاں سے روانہ ہوا تھا اور اس کا مقصد کیا تھا، جبکہ مسافروں اور شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے نیشنل ہائی وے اور موٹروے انٹرچینجز کے قریب فوری طور پر ریسکیو 1122 کے نئے سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔ ایس ایس پی احمد چوہدری کے مطابق حادثے کے فوراً بعد متاثرہ شاہراہ کو ملبے سے صاف کر کے ٹریفک کی روانی کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، جبکہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی خصوصی ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر تمام ضروری شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری
28 October 2026
برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار
28 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع
28 October 2026
مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی
28 October 2026
حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ
28 October 2026
روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط
28 October 2026
گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا
28 October 2026
ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان
28 October 2026