اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی احکامات عارضی معطل
Web Desk
6 July 2026
لاہور ہائیکورٹ نے معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے جسٹس آف پیس کے احکامات پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا ہے۔ ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس عبہر گل نے رمشا اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں اور 14 ستمبر تک تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ تحریری حکم نامے کے مطابق، جسٹس آف پیس نے 30 جون کو درخواست گزار رمشا اقبال کے خلاف تھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، جسے انہوں نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ سماعت کے دوران رمشا اقبال کے وکیل عدنان احسان ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد عدالتِ عالیہ نے ماتحت عدالت کے حکم پر سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026