مومنہ اقبال ہراسانی کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم
Web Desk
2 July 2026
سیشن کورٹ لاہور نے معروف اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جہاں دونوں ملزمان ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت عدالت نے ملزمان کو تفتیش کا حصہ بننے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عدالت نے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی ملتوی کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026