LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور

صحیفہ جبار خٹک کے مردانہ لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید

Web Desk

1 July 2026

پاکستان کی معروف ماڈل اور صفِ اول کی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر اپنے منفرد طرزِ زندگی اور اچھوتے انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، جہاں ان کے نئے حلیے پر صارفین کی جانب سے شدید بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

شوبز انڈسٹری میں ’بھول‘، ’لوگ کیا کہیں گے‘، ’رفتہ رفتہ‘، ’مورے پیا‘ اور ’بیٹی‘ جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث منفرد پہچان بنانے والی صحیفہ جبار نے حال ہی میں اپنے آبائی علاقے کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے آف وائٹ رنگ کا مردانہ کرتا شلوار زیبِ تن کیا اور اپنے چھوٹے بالوں (بائے کٹ) کے ساتھ ایک بالکل مختلف انداز میں نظر آئیں۔

اداکارہ نے اپنے اس منفرد حلیے میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’اپنی جڑوں سے دوبارہ جڑنا ایک خوبصورت احساس ہے‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان چاہے دنیا کی نظر میں کتنی ہی کامیابیاں حاصل کر لے، اپنے شہر، ثقافت اور لوگوں سے وابستگی ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں مقامی لوگوں کی بے لوث محبت، روایتی دعوتوں اور پرتپاک استقبال کو بھی بھرپور طریقے سے سراہا۔

تاہم، صحیفہ جبار کا یہ مردانہ لباس اور حلیہ سوشل میڈیا صارفین کے ایک بڑے طبقے کو بالکل پسند نہ آیا اور ان کی پوسٹ پر تنقید کا سیلاب آ گیا۔ کئی صارفین نے ان کے لباس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انہیں مردانہ ناموں سے پکارا، جبکہ بعض نے ان کے اس انداز کو غیر معمولی اور مشرقی روایات کے منافی قرار دیا۔ کچھ صارفین نے تو اداکارہ کے مداحوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا کہ وہ ایسے طرزِ عمل کی حوصلہ افزائی کیوں کرتے ہیں۔

دوسری جانب، کچھ صارفین صحیفہ جبار کے حق میں بھی سامنے آئے اور ان کی حمایت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہر انسان کو اپنی پسند کے مطابق لباس پہننے اور اپنی شخصیت کا اظہار کرنے کا پورا حق حاصل ہے، اس لیے بلاوجہ کسی کی ذاتی زندگی پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، بلکہ صحیفہ جبار خٹک کچھ روز قبل بھی اپنے ایک اور مبینہ طور پر متنازع لباس اور بولڈ انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید ٹرینڈ کر رہی تھیں۔