ٹرمپ کی سال 2025 کی آمدن 2 ارب ڈالر سے زائد، اپنے نام کی مصنوعات سے لاکھوں ڈالر کی رائلٹی بھی کمائی
Web Desk
1 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدتِ صدارت کے پہلے ہی سال کے دوران کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم کمائی ہے، جبکہ گزشتہ سال ان کی مجموعی آمدن 2 ارب ڈالر سے بھی متجاوز رہی۔
صدر ٹرمپ کی سال 2025ء کی جاری کردہ 927 صفحات پر مشتمل تفصیلی مالیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے ’سیلیبریشن کوائنز‘ (Celebration Coins) نامی ادارے سے 635 ملین ڈالر کی بھاری رائلٹی حاصل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے 500 ملین ڈالر سے زائد کی آمدن ’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘ (World Liberty Financial) نامی کرپٹو کمپنی سے حاصل کی، جسے ان کے بیٹوں اور ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے بچوں نے مل کر قائم کیا تھا۔
تازہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق، سال 2025ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مجموعی آمدن کم از کم 2.2 ارب ڈالر رہی، جو سال 2024ء میں کمائے گئے 600 ملین ڈالر کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کرپٹو مارکیٹ سے حاصل ہونے والی اس اندھا دھند آمدن نے ان کے روایتی رئیل اسٹیٹ اور ہوٹلنگ کے کاروبار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو اب تک ٹرمپ کی دولت اور شہرت کا بنیادی ذریعہ رہا ہے۔
دوسری جانب، صدارتی منصب پر رہتے ہوئے اتنی بڑی کاروباری آمدن پر اٹھنے والے سوالات کے بعد وائٹ ہاؤس نے اس تاثر کو یکسر مسترد کر دیا ہے کہ صدر ٹرمپ صدارت کے منصب کا استعمال کر کے کوئی مالی یا ذاتی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
رپورٹ میں ان کے دیگر کاروباروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے مشہور ‘مارا لاگو کلب’ سے تقریباً 77 ملین ڈالر اور فلوریڈا کے شہر ڈورال میں واقع گالف کلب سے 122 ملین ڈالر کمائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیو جرسی، فلوریڈا اور اسکاٹ لینڈ میں واقع اپنے دیگر گالف کلبز سے بھی 30، 30 ملین ڈالر سے زائد کی آمدن حاصل کی۔
مالیاتی دستاویزات کے مطابق، صدر ٹرمپ نے دیگر تجارتی سرگرمیوں سے بھی کروڑوں ڈالر سمیٹے ہیں، جن میں ٹرمپ برانڈ کے نام سے منسوب گھڑیوں، جوتوں، خوشبوؤں (پرفیومز) اور گٹار جیسی مختلف مصنوعات کی فروخت سے ملنے والی 4.7 ملین ڈالر کی رائلٹی بھی شامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
28 October 2026
انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
28 October 2026
نیتن یاہو فتح کے قریب، میری حمایت نے بہت مدد کی: ٹرمپ کا دعویٰ
28 October 2026
امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا
28 October 2026
جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح
28 October 2026
ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
28 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان
28 October 2026
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران
28 October 2026