LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار 100 سال میں امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت

عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی پوسٹس ری اسٹور کردیں

Web Desk

1 July 2026

پاکستان کے معروف اور ہر دلعزیز گلوکار عاصم اظہر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی 600 سے زائد پرانی پوسٹس، تصاویر اور ویڈیوز کو اچانک ری اسٹور (بحال) کر دیا ہے، جن میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ماضی میں شیئر کی گئی تصاویر بھی شامل ہیں۔

عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام پروفائل پر ان پرانی یادوں کو دوبارہ لاتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا کہ ’’آپ سب کو خوش آمدید، کچھ پرانے اور شرمندگی سے بھرے لمحات کا لطف اٹھائیں۔‘‘ جیسے ہی گلوکار کی پرانی پوسٹس ان کے اکاؤنٹ پر دوبارہ نظر آنا شروع ہوئیں، تو سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کی تصاویر پر خصوصی توجہ دی اور مداح فوری طور پر ماضی کی یادوں میں کھو گئے۔ پوسٹس کی بحالی کے فوراً بعد ہی مختلف شوبز پلیٹ فارمز اور تفریحی صفحات نے ان مخصوص تصاویر کو نمایاں کر کے شیئر کرنا شروع کر دیا۔

میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز پر صرف ہانیہ عامر کے ساتھ تصاویر کو ہی ہائی لائٹ کیے جانے پر عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس کے پیچھے چھپے اصل ارادوں کی وضاحت کی اور شوبز میڈیا کو گلہ بھی کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’دوستو! کاش ہمارا پیارا میڈیا میری باقی کی 600 پوسٹس بھی دکھاتا جو میں نے بحال کی ہیں۔ میرے سچے مداح ایک طویل عرصے سے میری پوسٹس، میرا پرانا سفر اور میری کامیابیاں دوبارہ دیکھنا چاہتے تھے، اسی لیے میں نے انہیں آرکائیو سے نکال کر واپس لایا ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر اپنے قریبی تعلقات کی قیاس آرائیوں کی وجہ سے اکثر میڈیا کی سرخیوں میں رہتے تھے، تاہم دونوں اسٹارز نے کبھی بھی عوامی سطح پر اپنے ماضی کے تعلقات کی اصل نوعیت پر کھل کر بات نہیں کی۔

دوسری جانب، عاصم اظہر نے رواں ماہ کے شروع میں ہسپتال سے اپنی ایک تصویر شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔ “میری زندگی ہے تو” جیسے سپر ہٹ گانے کے گلوکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک سیلفی پوسٹ کی تھی جس میں وہ نیبولائزر ماسک پہنے نظر آ رہے تھے، اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا تھا “ویلکم بیک”۔ اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے فکرمندی کے پیغامات آنے کے بعد عاصم نے اپنے اگلے ہی پیغام میں واضح کیا تھا کہ کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے، وہ محض ٹونسلز کے انفیکشن سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو تسلی دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’اوکے معذرت، میرا مقصد مداحوں کو پریشان کرنا نہیں تھا، بس ٹونسلز کا عام انفیکشن ہوا ہے۔‘‘