LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار پیپلز پارٹی کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کررہی ہے، عظمیٰ بخاری کا الزام بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل بانی پی ٹی آئی رہائی فورس معاملہ: سہیل آفریدی کا آئینی عدالت میں جواب جمع یوکرین بالآخر اپنے مغربی علاقے کھو دے گا: صدر پوتن کا دعویٰ لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے: پینٹاگون بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری، خودمختاری کا دفاع ترجیح ہے: ایران گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

بنگلہ دیش کی خالدہ ضیا کی طبیعت انتہائی ناساز، شہباز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا

Web Desk

30 November 2025

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر لی گئیں، وزیراعظم شہباز شریف نے صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیج دیا۔

بنگلہ دیش کی 80 سالہ سیاستدان خالدہ ضیا کے ذاتی معالج ڈاکٹر زاہد حسین نے بتایا ہے کہ بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے فیصلہ میڈیکل بورڈ کی حتمی سفارش پر کیا جائے گا، انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ڈاکٹر زاہد کے مطابق 3 روز سے خالدہ ضیا کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ان کے لیے بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کر رکھی ہیں اور دوائیاں اپنا کام کر رہی ہیں۔اس سے قبل بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے بتایا کہ خالدہ ضیا کو بیرون ملک منتقل کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، تاہم ان کی موجودہ صحت سفر کی متحمل نہیں ہو سکتی، اگر طبی حالت بہتر ہوئی تو بیرون ملک علاج کا فیصلہ دوبارہ زیر غور لایا جائے گا۔خالدہ ضیا کو پھیپھڑوں کے انفیکشن اور سانس میں تکلیف کے باعث ایورکیئر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں بعد ازاں انہیں نمونیا کی تشخیص ہوئی، وہ گردوں، جگر، آرتھرائٹس اور ذیابیطس سمیت متعدد پیچیدہ امراض کا سامنا کررہی ہیں جس کے باعث علاج مزید مشکل ہو گیا ہے۔