پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
Web Desk
23 June 2026
وفاقی بجٹ کی حتمی منظوری کے اہم ترین روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے بحال ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل) مارکیٹ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت ردِعمل دیکھنے میں آیا اور خریداری کے رجحان کے باعث انڈیکس بلندی کی طرف گامزن رہا۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 934 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے ساتھ ہی انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 405 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن (پیر) کے اختتام پر مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی تھی، جہاں انڈیکس 450 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 78 ہزار 471 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ نے گزشتہ روز کا خسارہ نہ صرف پورا کیا بلکہ انڈیکس مزید بلندی پر چلا گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق، آج قومی اسمبلی میں مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ اور فنانس بل کی متوقع منظوری کے باعث سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جس کا براہِ راست مثبت اثر اسٹاک مارکیٹ کے تجارتی حجم پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز
24 June 2026
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
23 June 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
23 June 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
23 June 2026
خیرپور کے سہتو ون کنوئیں سے گیس کی پیداوار شروع
23 June 2026
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،
23 June 2026
کراچی: ایران امریکا مذاکرات میں غیر یقینی اور خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے خدشات
22 June 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
22 June 2026