LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل مٹی سے سونے کا قیمتی نگٹ برآمد ایرانی عدالت نے ایوارڈ یافتہ فلمساز کو 5 سال قید کی سزا سنادی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا سکھیکی: مسافر بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں اتار دیا 24 گھنٹوں میں یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک یا زخمی اسرائیلی حملے، غزہ میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے نیتن یاہو کے حریف گادی آئزن کوٹ کا اسرائیل میں تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ اسرائیل میں سیاسی ڈیڈ لاک کا خدشہ، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

Web Desk

29 October 2026

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026-27 کا میدان سج گیا ہے، اور ملک بھر میں وکلا برادری اپنے نئے قائدین کے انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کر رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ان انتخابات میں پاکستان بھر سے مجموعی طور پر 4,634 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 1,498 رجسٹرڈ ووٹرز موجود ہیں۔ اہم ترین صدارتی نشست پر احسن بھون گروپ کے امیدوار امجد علی شاہ اور حامد خان گروپ کے امیدوار سردار امان خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ بار کے اس انتخاب میں جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سے 864 وکلا اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

ادھر صوبہ سندھ سے بھی 600 سے زائد وکلا اس انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں، اور سندھ کے چار بڑے شہروں یعنی کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں پولنگ کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ سندھ سے نائب صدر کے عہدے کے لیے عبدالوہاب بلوچ اور جام آصف مدمقابل ہیں، جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کی دو نشستوں کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں۔ پروفیشنل گروپ کی طرف سے عامر جمیل ورک اور غلام مجتبیٰ ایگزیکٹو کمیٹی کے امیدوار ہیں، جب کہ انڈپینڈنٹ گروپ کی جانب سے ارشد مبین اور اعجاز اعوان اپنے حریفوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

تاہم دوسری جانب کراچی کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے آغاز میں کچھ تاخیر دیکھنے میں آئی ہے۔ اس حوالے سے پریذائیڈنگ افسر اشتیاق میمن نے وضاحت کی ہے کہ پولنگ کا عمل اس لیے روکا گیا کیونکہ الیکشن کمیشن کا عملہ امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کا انتظار کر رہا ہے، اور قانون کے مطابق تمام پولنگ ایجنٹس کی باضابطہ موجودگی میں ہی بیلٹ باکس اور انتخابی مواد کو ڈی سیل کیا جائے گا۔