LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل مٹی سے سونے کا قیمتی نگٹ برآمد ایرانی عدالت نے ایوارڈ یافتہ فلمساز کو 5 سال قید کی سزا سنادی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا سکھیکی: مسافر بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں اتار دیا 24 گھنٹوں میں یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک یا زخمی اسرائیلی حملے، غزہ میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے نیتن یاہو کے حریف گادی آئزن کوٹ کا اسرائیل میں تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ اسرائیل میں سیاسی ڈیڈ لاک کا خدشہ، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم

مٹی سے سونے کا قیمتی نگٹ برآمد

Web Desk

29 October 2026

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے شمال مغربی علاقے ٹیبوبرّا (Tibooburra) کے قریب واقع ‘ماؤنٹ سٹیورٹ اسٹیشن’ سے سونے کا ایک انتہائی نایاب اور قیمتی نگٹ (Gold Nugget) دریافت ہوا ہے، جس کا کل وزن تقریباً 1.218 کلوگرام ہے اور اس میں لگ بھگ 940 گرام خالص سونا موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی تلاش کے شوقین اس شخص کو کھدائی کے دوران ابتدائی کئی روز تک صرف پرانی کیلیں، گھوڑوں کی نعلیں، پستول اور بندوقوں کی گولیوں کے خول سمیت دیگر بے کار دھاتی اشیا ہی ملتی رہیں، تاہم ایک روز اس کے میٹل ڈیٹیکٹر نے زمین میں چھپی کسی بڑی دھاتی چیز کے موجودگی کی طرف اشارہ کیا۔ ابتدا میں ڈیٹیکٹر کا سگنل زیادہ طاقتور نہیں تھا، لیکن جیسے ہی اس نے کھدائی کا عمل آگے بڑھایا، سگنل کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوتا گیا۔ اسی دوران خوش قسمتی سے شہری کی نظر گڑھے کے اندر چمکنے والے ایک چھوٹے سے زرد نقطے پر پڑی۔ جب اس نے مزید مٹی ہٹا کر دیکھا تو وہاں کوارٹز (Quartz) کے چمکدار ذرات کے ساتھ سونے کا ایک بڑا اور غیر معمولی نگٹ موجود تھا۔

اس انتہائی حیران کن اور خوشگوار دریافت پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے خوش نصیب شہری نے بتایا کہ اسے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ اتنی بڑی مقدار میں سونا اس کے ہاتھ لگ گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس شاندار نگٹ کا نام ‘ٹیبوبرّا سپاڈ’ (Tibooburra Spud) رکھا گیا ہے۔ اس انوکھے واقعے اور قیمتی دریافت نے ایک بار پھر آسٹریلیا کے سونے سے مالا مال علاقوں میں قدرتی ذخائر کی موجودگی اور عام افراد کی جانب سے میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے سونے کی تلاش کے شوق کو دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔