LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل مٹی سے سونے کا قیمتی نگٹ برآمد ایرانی عدالت نے ایوارڈ یافتہ فلمساز کو 5 سال قید کی سزا سنادی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا سکھیکی: مسافر بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں اتار دیا 24 گھنٹوں میں یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک یا زخمی اسرائیلی حملے، غزہ میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے نیتن یاہو کے حریف گادی آئزن کوٹ کا اسرائیل میں تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ اسرائیل میں سیاسی ڈیڈ لاک کا خدشہ، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

Web Desk

29 October 2026

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف سیکیورٹی بیریئر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے کا اہم فیصلہ سنائے گی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق فیصلہ صادر کرنے سے قبل ملزمان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے مقدمے میں حتمی بحث کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ملزمان کے دفاعی وکلا ایمل خان مندوخیل اور سینئر سیاستدان شیریں مزاری اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، جب کہ دوسری جانب ریاست کی نمائندگی کرنے والے سرکاری وکیل راجہ نوید حسین اور عدالت کا دیگر عملہ بھی قانونی کارروائی اور فیصلہ سنانے کے لیے جیل پہنچ رہا ہے۔