عدالت نے سابق شوہر سے خاتون کا جہیز کمرہ عدالت میں منگوا دیا
Web Desk
28 November 2025
لاہور کی فیملی کورٹ کی جج رخسانہ امین نے خاتون گل زیب کی شوہر کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
خاتون کی جانب سے عدالت کو یہ بتایا گیا کہ اس کے شوہر نے علیحدگی تو اختیار کر لی ہے لیکن اس کا سامان جہیز نہیں دیا جا رہا، لہٰذا سامان جہیز اس کے حوالے کیا جائے۔عدالت نے سامان واپسی کیلئے بیلف بھجوایا لیکن سامان خراب ہونے کی وجہ سے خاتون نے وصول نہیں کیا۔جس کے بعد عدالت نے جہیز کا سامان منگوایا تو بہت سا سامان نیا لا کر پیش کیا گیا اور عدالت نے جہیز کا سامان چیک کر کے خاتون کے حوالے کردیا۔سماعت کے دوران سامان کھول کر چیک کیا گیا اور خراب سامان شوہر کو واپس کیا گیا، فیملی کورٹ کی جج رخسانہ امین نے ہدایت کی کہ جو سامان خراب ہوا اس کی قیمت خاتون کو ادا کی جائے۔
متعلقہ عنوانات
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026
ڈنمارک: باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا خزانہ دریافت
5 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026