نوشین شاہ نے اپنے حجاب اتارنے کی وجہ بتادی
Web Desk
25 November 2025
نوشین شاہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی روحانی تبدیلی کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خواب نے انہیں حجاب پہننے کی طرف مائل کیا تھا، میں نے خواب میں ایک آواز سنی جو کہہ رہی تھی کہ اگر تم نے سر نہ ڈھانپا تو فرشتے تمہیں چھوڑ جائیں گے، خواب سے جاگتے ہی میں نے دوپٹہ اٹھا کر پہن لیا اور تقریباً چار ماہ تک باقاعدگی سے حجاب کرتی رہی۔انہوں نے کہا ہے کہ میں شوٹس پر بھی اور گھر پر بھی ہر وقت حجاب پہنتی تھیں لیکن پھر انہیں محسوس ہوا کہ وہ دوہری زندگی گزار رہی ہیں، اسی احساس نے انہیں کنفیوژن میں مبتلا کیا جس کے بعد وہ سوچنے پر مجبور ہوئیں اور آخر کار حجاب اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اللہ سے معافی مانگی اور حجاب ہٹا دیا حالانکہ میں اسے خوبصورتی سے سٹائل بھی کرتی تھی اور پہننا بھی اچھا لگتا تھا۔روحانیت پر بات کرتے ہوئے نوشین شاہ نے بتایا کہ وہ اللہ سے دعا کرتی تھیں کہ انہیں نماز کی طرف راغب کرے اور یا اللہ مجھے اپنی طرف بلا، اگر تو مجھ سے محبت کرتا ہے تو مجھے نماز کی طرف لے آ، اللہ نے میری دعا قبول کی اور اب میں باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026