LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام پٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل مہنگا ہو گیا کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اے آئی پر بڑھتا انحصار، برطانیہ کے بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان آئیسکو کی نجکاری کیلئے 10 قومی و بین الاقوامی فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری صارفین کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی 50 روپے فی کلو سستی ہونے کا امکان اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا:شہباز شریف لاہور پولیس کا گودام پر چھاپہ، 6 ہزار پتنگیں، ڈوریں برآمد، 5 ملزم گرفتار

ایران نے جدید جنگی اور خودکش ڈرونز کی تیاری کی پہلی ویڈیو جاری کردی

Web Desk

22 October 2026

ایران کی مسلح افواج نے پہلی بار مقامی سطح پر تیار کیے گئے جدید ترین جنگی اور خودکش ڈرونز کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں ایرانی فوجی تنصیبات کے اندر جدید ترین بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (UAVs) کی تیاری کا عمل دکھایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے ڈرونز اور حملہ آور ٹیکنالوجی تیار کرنے والی خفیہ اور جدید ترین فوجی تنصیب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران ہر قسم کے جنگی حالات سے نپٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور فعال ہے۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایرانی فوج نے ڈرون ٹیکنالوجی میں نمایاں پیش رفت اور پختگی حاصل کر لی ہے، جبکہ ڈرونز، بغیر پائلٹ بحری جہازوں (Unmanned Vessels) اور چھوٹے طیاروں کے آپریشنل استعمال میں مزید وسعت لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران ممکنہ جنگ کے لیے معیار اور تعداد دونوں لحاظ سے مضبوط پوزیشن میں ہے اور وہ دشمن کی تمام تر حکمت عملیوں سے بخوبی آگاہ ہے۔