حوثیوں کا سعودی وزارت دفاع، آرامکو اور دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ
Web Desk
22 October 2026
یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں وزارتِ دفاع، تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات اور دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق حملوں میں ریاض میں وزارتِ دفاع، ینبع میں آرامکو تنصیبات سمیت ابہا اور دمام کے شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو آماجگاہ بنایا گیا۔ دوسری جانب سعودی حکام نے دمام میں شاہ فہد ایئرپورٹ کے قریب پیش آنے والے واقعے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ ہلاکتیں حوثیوں کی کارروائی کا نتیجہ تھیں۔ حملوں کے نتیجے میں ہونے والے مالی یا جانی نقصان کے مکمل آزادانہ شواہد تاحال سامنے نہیں آئے۔
متعلقہ عنوانات
قومی اسمبلی میں حکومت غائب، پارلیمانی تقاریر کی سنسر شپ آئین کی خلاف ورزی ہے: محمود خان اچکزئی
22 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نا قابلِ قبول، گرفتار و مغوی رہنماؤں کی فوری بازیابی کی جائے: پی ٹی آئی
22 October 2026
5 سال میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
22 October 2026
خیبرپختونخوا: اپیکس کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم
22 October 2026
ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر
22 October 2026
پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ
22 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا
22 October 2026
بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو: سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ اور جنید اکبر کے پی کے صدر رہیں گے، تبدیلیوں کی تردید
22 October 2026