9 سال، 139 ناکام کوششیں، نوجوان نے بالآخر ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کر لیا
Web Desk
26 March 2026
لینڈ کے شہر تارنو سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے ثابت قدمی کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔ اس مقامی شخص نے مسلسل 9 سال کی محنت اور 139 کوششوں کے بعد بالآخر اپنا ڈرائیونگ تھیوری ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ یہ نوجوان 2017 سے اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جہاں عام طور پر امیدوار 1 سے 3 کوششوں میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
مالوپولسکا روڈ ٹریفک سینٹر کے مطابق، اس امیدوار نے ان برسوں کے دوران امتحانی فیسوں کی مد میں تقریباً 1800 یورو (2100 ڈالر) خرچ کیے۔ سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ ناکامیوں کے باوجود نوجوان نے ہمت نہیں ہاری، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا اس کے لیے کتنا اہم ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ ابتدائی ناکامیوں کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ امیدوار تیاری کے لیے صرف ‘ڈیمو ورژن’ استعمال کر رہا تھا جس میں تمام ممکنہ سوالات شامل نہیں تھے۔ مکمل تربیتی پروگرام کے استعمال کے بعد اس کی کارکردگی میں بہتری آئی اور وہ کامیاب ہوا۔ اب اس شخص کو عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ (Practical Test) کا مرحلہ طے کرنا ہے، تاہم اگر وہ اس میں ناکام رہا تو اسے دوبارہ تھیوری ٹیسٹ دینا ہوگا۔ واضح رہے کہ پولینڈ میں طویل ترین جدوجہد کا ریکارڈ ایک ایسے شخص کے پاس ہے جس نے 163 کوششوں اور 17 سال بعد یہ ٹیسٹ پاس کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
11 September 2026
اکشے کمار کی میم سے ایرانی سفارتخانے کا ٹرمپ پر طنز
11 September 2026
20 برس سے ایک ہی نمبر استعمال کرنے والی خاتون بڑا انعام جیت گئی
11 September 2026
اطالوی شہری کے سامان سے مگرمچھ کا سر نکل آیا
10 September 2026
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026
بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
9 September 2026
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026