آدھا انسان آدھی مچھلی، جاپان سے پُر اسرار مخلوق کی باقیات دریافت
Web Desk
24 March 2026
فوکوشیما: جاپان کے شہر فوکوشیما میں ایک پرانے گھر کی صفائی کے دوران نصف مچھلی اور نصف انسان پر مشتمل ایک ہیبت ناک ڈھانچہ دریافت ہوا ہے جس نے ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اس پُراسرار ڈھانچے میں ریزر کی طرح تیز دھار دانت، بڑے انسانی نما ہاتھ اور مچھلی کی دم واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، جسے مقامی لوگ “قدیم بلا” قرار دے رہے ہیں۔
تاریخی اور دیومالائی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ڈھانچہ جاپانی لوک کہانیوں کے مشہور آبی کردار ’کَپّا‘ (Kappa) کا ایک نمائشی ماڈل ہو سکتا ہے۔ جاپانی اساطیر کے مطابق ’کپّا‘ تالابوں اور دریاؤں میں رہنے والی ایک ایسی مخلوق تھی جو انسانوں اور مویشیوں کو پانی میں کھینچ کر ڈبو دینے کی شہرت رکھتی تھی۔ ماضی میں بھی جاپان کے مختلف حصوں سے ایسی “ممیز” (Mummies) ملتی رہی ہیں جنہیں قدیم فنکار مذہبی رسومات یا نمائش کے لیے مختلف جانوروں کے اعضاء جوڑ کر تیار کرتے تھے۔
اگرچہ سائنسی طور پر اسے ایک مصنوعی شاہکار سمجھا جا رہا ہے، تاہم اس کی ہیبت ناک شکل اور قدیم بناوٹ نے فوکوشیما کے شہریوں میں جاپانی لیجنڈز کے حقیقت ہونے کے حوالے سے تجسس پیدا کر دیا ہے۔ اس ڈھانچے کو مزید تحقیق کے لیے مقامی عجائب گھر یا لیبارٹری منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
مغربی تھائی لینڈ میں 2000 سال پرانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت
7 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے جوڑے کا منفرد گھر مرکزِ توجہ
6 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
ڈزنی لینڈ: 70 سال میں ایک ارب مہمانوں کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا
6 July 2026
زرافے بھی بنیادی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تحقین میں انکشاف
4 July 2026
کاکروچ کے لیے ڈائیونگ سُوٹ تیار
4 July 2026
چوری کی انوکھی واردات، 13 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں غائب
4 July 2026