کینیڈا سے اسکاٹ لینڈ تک کا سمندری سفر: ساحلِ سمندر پر کتے کو بوتل میں بند 2 سال پرانا پیغام مل گیا
Web Desk
23 March 2026
ایبرڈین: اسکاٹ لینڈ کے شہر ایبرڈین میں ایک شہری کو سیر کے دوران سمندر کنارے ایک ایسی بوتل ملی ہے جس نے کینیڈا کے جزیرے ‘پرنس ایڈورڈ’ سے اسکاٹ لینڈ تک کا طویل سفر طے کیا۔ مائیک اسکاٹ نامی شہری اپنے کتوں کے ہمراہ ‘سینٹ سائرس’ کے ساحل پر چہل قدمی کر رہے تھے جب ان کے ایک کتے کی نظر اتھلے پانی میں تیرتی ایک بوتل پر پڑی۔
مائیک نے جب بوتل اٹھائی تو دیکھا کہ اس کے اندر ایک خط موجود ہے، جسے پانی سے محفوظ رکھنے کے لیے پلاسٹک کی تھیلی میں مہارت سے سیل کیا گیا تھا۔ فرانسیسی زبان میں لکھا گیا یہ خط اگست 2024 کا ہے، جسے اینی چائیسن نامی خاتون نے تحریر کیا تھا۔ خط کے متن کے مطابق، اس بوتل کو پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ سے کیوبک میں ‘آئلس ڈی لا میڈیلن’ کے لیے سمندر برد کیا گیا تھا۔
خط لکھنے والی خاتون اینی چائیسن نے پیغام کے آخر میں یہ درخواست بھی کی تھی کہ جس کسی کو بھی یہ بوتل ملے، وہ فیس بک کے ذریعے ان سے رابطہ کرے۔ مائیک اسکاٹ کے مطابق یہ ایک حیرت انگیز تجربہ ہے کہ کس طرح ایک چھوٹا سا پیغام ہزاروں میل کا فاصلہ طے کر کے ایک ملک سے دوسرے ملک پہنچ گیا۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بھی کافی توجہ حاصل کر لی ہے اور لوگ اسے ‘سمندری معجزہ’ قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مغربی تھائی لینڈ میں 2000 سال پرانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت
7 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے جوڑے کا منفرد گھر مرکزِ توجہ
6 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
ڈزنی لینڈ: 70 سال میں ایک ارب مہمانوں کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا
6 July 2026
زرافے بھی بنیادی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تحقین میں انکشاف
4 July 2026
کاکروچ کے لیے ڈائیونگ سُوٹ تیار
4 July 2026
چوری کی انوکھی واردات، 13 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں غائب
4 July 2026