پیدائش کے فوری بعد بچھڑ جانے والی بچی 28 سال بعد والدین سے ملنے میں کامیاب
Web Desk
22 March 2026
نان چانگ، چین: انسانی جذبوں اور تقدیر کے کھیل کی ایک حیران کن مثال چین کے صوبہ جانگشی میں سامنے آئی ہے، جہاں 28 سالہ ہونگ یانگ لی تقریباً تین دہائیوں بعد اپنے ان والدین سے ملنے میں کامیاب ہو گئی ہیں جن سے انہیں پیدائش کے فوراً بعد جدا کر دیا گیا تھا۔
ہونگ یانگ لی کی پیدائش 1996 میں ہوئی تھی، لیکن ان کے دادا، جو پوتے کے خواہش مند تھے، نوزائیدہ بچی کو والدین سے یہ کہہ کر لے گئے کہ وہ اس کا خیال رکھیں گے، مگر خاموشی سے اسے دوسرے گاؤں کے ایک ٹوائلٹ میں چھوڑ آئے۔ بچی کی والدہ یانگ شیاؤننگ اس وقت شدید علیل تھیں اور والد ملازمت کے سلسلے میں شہر سے باہر تھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دادا نے یہ قدم اٹھایا اور مرتے دم تک اس راز کو سینے سے لگائے رکھا۔
خوش قسمتی سے ایک راہگیر نے ٹوائلٹ سے بچی کو برآمد کیا اور بعد ازاں ایک ڈچ (Dutch) خاندان نے اسے گود لے کر نیدرلینڈز منتقل کر دیا۔ نیدرلینڈز میں پرورش پانے والی ہونگ یانگ لی نے ہمیشہ اپنے اصل خاندان کی تلاش جاری رکھی اور دسمبر 2024 میں چین کے ‘گمشدہ بچوں کے ڈیٹا بیس’ میں اپنا ڈی این اے (DNA) نمونہ جمع کرایا۔
پولیس کی مدد سے والدین کی شناخت ہونے کے بعد، 14 مارچ کو ہونگ یانگ لی اپنے آبائی علاقے پہنچی جہاں آتش بازی اور پھولوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔ اگرچہ وہ چینی زبان نہیں بول سکتی تھیں، لیکن مترجم کے ذریعے والدین کی باتیں سن کر وہ اپنے آنسو نہ روک سکیں۔ اب ان کے حقیقی والدین نیدرلینڈز جا کر اس جوڑے کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ان کی بیٹی کی پرورش کی، جبکہ والد کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے کہ وہ کہاں رہنا چاہتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مغربی تھائی لینڈ میں 2000 سال پرانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت
7 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے جوڑے کا منفرد گھر مرکزِ توجہ
6 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
ڈزنی لینڈ: 70 سال میں ایک ارب مہمانوں کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا
6 July 2026
زرافے بھی بنیادی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تحقین میں انکشاف
4 July 2026
کاکروچ کے لیے ڈائیونگ سُوٹ تیار
4 July 2026
چوری کی انوکھی واردات، 13 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں غائب
4 July 2026