LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا پاکستان کا محلِ وقوع ایک اثاثہ، معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے: اسحاق ڈار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی اختتام، کے ایس ای 100 انڈیکس 318 پوائنٹس کم

Web Desk

11 March 2026

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا۔

کاروباری دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 318 پوائنٹس کی کمی کے بعد 155,858 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انڈیکس 156,177 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دن کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 158,624 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 155,652 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔کاروباری سرگرمی کے دوران 24 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کے 44 کروڑ 19 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ہوا جن میں سے 216 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 201 کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو تقریباً 45 ارب روپے کا یومیہ خسارہ ہوا، جس کے بعد مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 17 ہزار 535 ارب روپے رہ گئی۔