LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، انڈیکس دو ہزار پوائنٹس بڑھ گیا

Web Desk

11 March 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس تقریباً 2 ہزار پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 200 کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، جب 100 انڈیکس 11 ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 354 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب ایشیا کی سٹاک مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کی سٹاک مارکیٹ کے نکی انڈیکس میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں بھی تقریباً ڈھائی فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح تائیوان کی سٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی ایک فیصد تک بہتری دیکھی گئی ہے