LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف

اشنا شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط ارسال

Web Desk

21 February 2026

اپنی جرات مندانہ گفتگو اور جانوروں سے محبت کے لیے جانی جانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام ایک خط لکھ کر صوبے میں جانوروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی جانب توجہ دلائی ہے۔ اشنا شاہ نے یہ خط اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں انہوں نے وزیرِ اعلیٰ کی عوامی تحفظ اور خواتین کی حفاظت کے حوالے سے حالیہ کوششوں کی تعریف بھی کی۔

خط میں اشنا شاہ نے ایک حالیہ دلخراش واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک کتے کو گاڑی سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ لوگ اس بدسلوکی کو حکومتی بے حسی سے جوڑ رہے ہیں۔ اداکارہ نے نشاندہی کی کہ پنجاب میں ڈاگ فائٹس (کتوں کی لڑائی)، گدھوں پر تشدد اور بازاروں میں فروخت ہونے والے جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں، جنہیں روکنے کے لیے کوئی مؤثر نظام موجود نہیں ہے۔

اشنا شاہ نے وزیرِ اعلیٰ کو مشورہ دیا کہ وہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں جانوروں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور اس حوالے سے سخت قوانین نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں جانوروں کے حقوق کے لیے عملی اقدامات کیے گئے، تو مریم نواز نہ صرف عوام کے دل جیت سکتی ہیں بلکہ دیگر صوبوں کے لیے بھی ایک مثال قائم کر سکتی ہیں۔