LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہشت گردی کا خطرہ صرف خیبر پختونخوا نہیں، پورے پاکستان کو ہے: رانا ثناء اللہ وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل بنا رہے ہیں: امریکی اخبار کا انکشاف نیتن یاہو کی ایران پر پیشگی حملے کی تردید، حملے کی صورت میں بھرپور جواب کی دھمکی ریاض میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے شہری زخمی، گھر اور گاڑی کو نقصان عباس احسن ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس 12 اضلاع میں تعینات، نوٹیفکیشن جاری بھارت میں مسلم بستی کی پانی کی سپلائی بند، معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا لبنانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، سفارت کاری پر زور امریکی کسان نے 1431 کلو وزنی دیوہیکل کدو اگا لیا، عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان آبنائے ہرمز میں مزید 2 تجارتی جہاز نامعلوم پروجیکٹائلز کا نشانہ بن گئے خواتین کو بااختیار بنانا معاشرے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے: یوسف رضا گیلانی وزیر خزانہ کی ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر سے ملاقات، توانائی، ریلوے منصوبوں پر گفتگو کولمبیا نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانہ کھول دیا، فلسطینی اتھارٹی کی مذمت پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوج کے جدید ڈرون اور مواصلاتی نظام کی جانچ جاری

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Web Desk

14 November 2025

پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو باآسانی 8 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گرین شرٹس نے 289 رنز کا ہدف 49 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی کامیابی میں کپتان بابر اعظم کی شاندار ناٹ آؤٹ سنچری نمایاں رہی، وہ 118 رنز بناکر میدان سے ناٹ آؤٹ لوٹے۔ محمد رضوان بھی 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ فخر زمان نے 78 جبکہ صائم ایوب نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔

اس سے قبل سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے تھے۔ لنتھ لیاناگے 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کمنڈو مینڈس نے 44، سدیرا سماراوکرما نے 42 اور ہسارنگا نے 37 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئیں: شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف کی جگہ ابرار احمد اور وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا۔ شاہین آفریدی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں تھے، جبکہ آج کی میچ میں قیادت سلمان علی آغا نے کی۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔