کولمبیا نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانہ کھول دیا، فلسطینی اتھارٹی کی مذمت
Web Desk
14 October 2026
کولمبیا نے بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں اسرائیل کے لیے باضابطہ طور پر اپنا سفارت خانہ قائم کر دیا ہے، جس پر فلسطینی اتھارٹی نے شدید برہم ہوتے ہوئے اس اقدام کو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اس قدم کے ساتھ ہی کولمبیا ان معدودے چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے وہاں اپنے سفارتی مشن منتقل کیے ہیں۔ دنیا کے اکثر ممالک اپنے سفارت خانے تل ابیب میں برقرار رکھے ہوئے ہیں، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حتمی حیثیت کا فیصلہ دو ریاستی حل اور مساوی مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔ اسرائیلی وزیرِ خارجہ گدعون صاعر (Gideon Sa’ar) نے سفارت خانے کی تقریبِ کشادگی کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے اس دن کو اسرائیل کے لیے تاریخی قرار دیا۔
یہ فیصلہ کولمبیا کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے نئ صدر ابیلارڈو ڈی لا ایسپریلا (Abelardo De La Espriella) کی جانب سے جولائی میں کیے گئے اعلان کے تحت سامنے آیا ہے۔ یہ قدم سابق صدر گستاوو پیٹرو (Gustavo Petro) کی خارجہ پالیسی سے یکسر متضاد ہے، جنہوں نے 2024 میں غزہ پر اسرائیلی عسکری جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے احتجاج کے طور پر اسرائیل سے تمام تر سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ دوسری جانب فلسطینی وزارتِ خارجہ نے اس اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق پر حملہ اور بین الاقوامی اتفاقِ رائے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026