LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

امریکی کسان نے 1431 کلو وزنی دیوہیکل کدو اگا لیا، عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

Web Desk

14 October 2026

امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ (Rhode Island) میں ایک کسان نے 1431 کلوگرام (تقریباً 3156 پاؤنڈ) وزنی دیوہیکل کدو (Pumpkin) اگا کر دنیا بھر کے زرعی اور سائنسی ماہرین کو حیران کر دیا ہے، جس کے بعد ایک ماہ سے بھی کم عرصے قبل قائم ہونے والا عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رہوڈ آئی لینڈ کے شہر کووینٹری سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار کسان رون والیس (Ron Wallace) نے اپنا یہ انتہائی وزنی کدو وارن کے علاقے میں منعقدہ ‘سدرن نیو انگلینڈ جائنٹ پمپکن ویٹ آف’ (Southern New England Giant Pumpkin Weigh-off) مقابلے میں پیش کیا۔ جب ترازو پر اس کا باقاعدہ وزن کیا گیا تو وہ 1431 کلوگرام ریکارڈ ہوا، جس سے یہ دنیا کی تاریخ میں 1361 کلوگرام (3000 پاؤنڈ) کی حد عبور کرنے والا پہلا کدو بن گیا ہے۔

اگر گینیز ورلڈ ریکارڈز (Guinness World Records) کی ٹیم اس وزن کی باضابطہ تصدیق کر دیتی ہے تو یہ نیا عالمی ریکارڈ بن جائے گا۔ اس سے قبل رواں ماہ 3 اکتوبر کو انگلینڈ کی کاؤنٹی برکشائر میں 1296 کلوگرام وزنی کدو کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔ واضح رہے کہ رون والیس اس سے قبل 2012 میں بھی ایک ٹن (1000 کلوگرام) سے زائد وزنی کدو اگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔