بھارت میں مسلم بستی کی پانی کی سپلائی بند، معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا
Web Desk
14 October 2026
بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کی جیوتی نگر کالونی میں مسلمان آبادی کو پینے کے پانی سے محروم رکھنے کا المناک معاملہ اب اقوامِ متحدہ (UN) کے دربار تک پہنچ گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میونسپلٹی کی جانب سے پانی کی فراہمی معطل کیے جانے کے باعث تقریباً 5 ہزار غریب مسلمان شدید مشکلات اور انسانی بحران سے دوچار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مقامی حکومت پر انتخابی انتقام کے تحت مسلم آبادی کی واٹر سپلائی بند کرنے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے انکشاف کیا کہ میونسپلٹی نے مرمت کا بہانہ بنا کر رات کی تاریکی میں ان کی سپلائی لائنیں کاٹ دیں جبکہ ملحقہ ہندو اکثریت والی بستی میں پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔ مقامی رہائشی شدید گرمی اور ضرورت کے تحت ایک کلومیٹر دور سے آلودہ پانی لانے پر مجبور ہیں۔ مقامی حکام، حکومت اور ہائی کورٹ سے کوئی داد رسی نہ ملنے پر ترنمول کانگریس (TMC) کے رکنِ پارلیمان سمیر الاسلام نے بنیادی انسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی پر اقوامِ متحدہ سے فوری مداخلت کی اپیل کر دی ہے۔
رکنِ پارلیمان سمیر الاسلام اور کولکتہ کے سینئر صحافی سوبجیت باگجی کے مطابق بی جے پی کے نو منتخب رکنِ اسمبلی رتیش تیواری نے ووٹ نہ دینے پر کھلم کھلا انتقامی کارروائیوں کا اعلان کیا تھا۔ پینے کے پانی جیسے بنیادی حق کو سیاسی و مذہبی تعصب کی بھینٹ چڑھانا انسانی حقوق کے عالمی منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2022 میں بھی مدھیہ پردیش اور نئی دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سیاسی کشیدگی کے بعد بجلی، پانی اور صفائی کے بنیادی کنکشن معطل کیے جانے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی جاری
14 October 2026
پاکستان اورعمان کے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ
14 October 2026
چینی وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، سی پیک ٹو کے تحت سرمایہ کاری، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
دہشت گردی کا خطرہ صرف خیبر پختونخوا نہیں، پورے پاکستان کو ہے: رانا ثناء اللہ
14 October 2026
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل بنا رہے ہیں: امریکی اخبار کا انکشاف
14 October 2026
نیتن یاہو کی ایران پر پیشگی حملے کی تردید، حملے کی صورت میں بھرپور جواب کی دھمکی
14 October 2026