LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی

وزیر خزانہ کی ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر سے ملاقات، توانائی، ریلوے منصوبوں پر گفتگو

Web Desk

14 October 2026

بنکاک میں ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بینک کی صدر زو جیائی (Zou Jiayi) سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کی فنانسنگ اور معاشی استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران قومی اہمیت کے منصوبوں بالخصوص بجلی کی ترسیل کے نظام (Electricity Transmission System) اور پاکستان ریلوے کی جدید کاری کو ترجیحی شعبے قرار دیا گیا۔ اے آئی آئی بی کی صدر نے اعلان کیا کہ بینک جاری سال 2026 کے اختتام سے قبل بجلی کی ترسیل کے اہم منصوبے کی منظوری کا ہدف مکمل کرے گا۔ اس کے علاوہ ایم ایل ون (ML-1) ریلوے منصوبے کے کراچی تا روہڑی سیکشن کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے ساتھ مشترکہ مالی معاونت اور دیگر حصوں کے لیے متوازی فنانسنگ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پانڈا بانڈ (Panda Bond) کے اجرا کے لیے کریڈٹ گارنٹی کی فراہمی میں اے آئی آئی بی کے تعاون کو سراہا اور پاکستان کی معاشی حکمت عملی پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد مالی وسائل میں تنوع لانا اور قرضوں کی مدت میں توسیع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی اور یورو بانڈز کی ٹوکنائزیشن (Tokenization of Eurobonds) کے لیے اے آئی آئی بی کی جانب سے تکنیکی اور مالی معاونت کی آمادگی کا خیرمقدم کیا