حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل بنا رہے ہیں: امریکی اخبار کا انکشاف
Web Desk
14 October 2026
یمن کے حوثی جنگجوؤں کی جانب سے چین سے درآمد کردہ پرزوں اور آلات کی مدد سے جدید درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی اخبار ‘وال اسٹریٹ جرنل’ کی رپورٹ کے مطابق تنازعات والے خطوں میں ہتھیاروں کی سپلائی چین پر تحقیق کرنے والے معروف ادارے ‘کنفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ’ (Conflict Armament Research) نے انکشاف کیا ہے کہ حوثیوں نے ایک چینی سپلائر کے ذریعے ایرانی میزائل ‘خیبر شکن’ کا مقامی ورژن تیار کرنے کے لیے ضروری پرزے منگوائے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس مجوزہ بیلسٹک میزائل کی مار کرنے کی صلاحیت تقریباً 1,200 میل (2,000 کلومیٹر) ہو گی، جس کی زد میں پورا سعودی عرب اور اسرائیل آ سکتے ہیں۔ خیبر شکن کو اس کی سیکیورٹی و دفاعی نظام کو چکمہ دے کر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے باعث انتہائی مہلک سمجھا جاتا ہے۔
یہ انکشاف یمنی حکام کی جانب سے تحویل میں لی گئی دو مشکوک شپمنٹس کی تحویل اور جانچ کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں صنعتی سامان کی آر میں میزائل سازی کے حساس آلات چھپائے گئے تھے۔ ادارے کے سینئر تجزیہ کار فیبین ہنز (Fabien Hinz) کے مطابق ان پرزوں کی وصولی سے واضح ہوتا ہے کہ حوثی خطے میں اپنی ہتھیار سازی کی صلاحیتوں کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی جاری
14 October 2026
پاکستان اورعمان کے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ
14 October 2026
چینی وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، سی پیک ٹو کے تحت سرمایہ کاری، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
دہشت گردی کا خطرہ صرف خیبر پختونخوا نہیں، پورے پاکستان کو ہے: رانا ثناء اللہ
14 October 2026
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
نیتن یاہو کی ایران پر پیشگی حملے کی تردید، حملے کی صورت میں بھرپور جواب کی دھمکی
14 October 2026
ریاض میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے شہری زخمی، گھر اور گاڑی کو نقصان
14 October 2026