LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی جاری پاکستان اورعمان کے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ چینی وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، سی پیک ٹو کے تحت سرمایہ کاری، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق دہشت گردی کا خطرہ صرف خیبر پختونخوا نہیں، پورے پاکستان کو ہے: رانا ثناء اللہ وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل بنا رہے ہیں: امریکی اخبار کا انکشاف نیتن یاہو کی ایران پر پیشگی حملے کی تردید، حملے کی صورت میں بھرپور جواب کی دھمکی ریاض میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے شہری زخمی، گھر اور گاڑی کو نقصان عباس احسن ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس 12 اضلاع میں تعینات، نوٹیفکیشن جاری بھارت میں مسلم بستی کی پانی کی سپلائی بند، معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا لبنانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، سفارت کاری پر زور امریکی کسان نے 1431 کلو وزنی دیوہیکل کدو اگا لیا، عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان آبنائے ہرمز میں مزید 2 تجارتی جہاز نامعلوم پروجیکٹائلز کا نشانہ بن گئے خواتین کو بااختیار بنانا معاشرے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے: یوسف رضا گیلانی

وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

14 October 2026

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے وزیرِ داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف (Vladimir Kolokoltsev) نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور اقتصادی ترقی سمیت باہمی دلچسپت کے متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاک-روس تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر کامل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے موجودہ رفتار کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے ماسکو کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے اسلام آباد کے عزم کا اعادہ کیا اور زور دیا کہ باہمی مفادات کے حصول کے لیے دونوں ممالک کو موجودہ دوطرفہ طریقہ کار اور اقتصادی پلیٹ فارمز سے موثر انداز میں فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اس موقع پر روسی وزیرِ داخلہ نے اقوامِ متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی جانب سے روس کی حمایت کو سراہا اور تجارتی و معاشی شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے کی آمادگی ظاہر کی۔ بعد ازاں، وزیراعظم شہباز شریف نے منظم جرائم (Organized Crime) کی روک تھام اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق پاکستان اور روس کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی