LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

لبنانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، سفارت کاری پر زور

Web Desk

14 October 2026

لبنان کے صدر جوزف عون اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

لبنانی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام اور جنگ کے اثرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سفارت کاری اور سیاسی مذاکرات ہی واحد اور بہترین راستہ ہیں۔ گفتگو کے دوران علاقائی استحکام کی بحالی اور جاری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری سفارتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ لبنانی صدر اور ایرانی وزیرِ خارجہ کے درمیان اس اہم رابطہ سے ٹھیک قبل ایران کے نائب وزیرِ خارجہ سعید خطیب زادہ اہم سفارتی مشن پر بیروت پہنچے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے رابطوں میں مزید تیزی آئی ہے۔