پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری
Web Desk
14 October 2026
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسمِ سرما کی آمد کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے شیڈول کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نئے اوقاتِ کار کا اطلاق 16 اکتوبر 2026 سے ہو گا جو 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔ سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات صبح 8:45 بجے کھلیں گے اور دوپہر 1:30 بجے چھٹی ہو گی، جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 12:30 بجے تدریسی عمل اختتام پذیر ہو گا۔ ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8:45 سے دوپہر 1:15 بجے (جمعہ کو 12:30 بجے) تک اور دوسری شفٹ دوپہر 1:30 سے شام 4:30 بجے (جمعہ کو دوپہر 2:00 سے شام 4:30 بجے) تک جاری رہے گی۔
محکمہ ایجوکیشن نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) کو ہدایت کی ہے کہ نئے اوقاتِ کار پر سخت عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں، گرلز سکولوں کے لیے سی ای اوز کو ضرورت کے تحت اوقات میں 15 منٹ تک کا تفاوت یا ردوبدل کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل بنا رہے ہیں: امریکی اخبار کا انکشاف
14 October 2026
نیتن یاہو کی ایران پر پیشگی حملے کی تردید، حملے کی صورت میں بھرپور جواب کی دھمکی
14 October 2026
ریاض میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے شہری زخمی، گھر اور گاڑی کو نقصان
14 October 2026
عباس احسن ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس 12 اضلاع میں تعینات، نوٹیفکیشن جاری
14 October 2026
بھارت میں مسلم بستی کی پانی کی سپلائی بند، معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا
14 October 2026
لبنانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، سفارت کاری پر زور
14 October 2026
امریکی کسان نے 1431 کلو وزنی دیوہیکل کدو اگا لیا، عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان
14 October 2026