بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ، پی سی بی کا آئی سی سی کے خط کا جواب
Web Desk
7 February 2026
پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکےحوالے سے آئی سی سی کے خط کا جواب دے دیا۔
آئی سی سی کے دہرے معیار کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کے احتجاجی فیصلے کے بعد آئی سی سی نے پی سی بی کو خط لکھاتھا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی نے آئی سی سی کے رابطہ کرنےکے بعد ہی جواب دیا ہے اوراب یہ آئی سی سی ہی بتائےگی کہ پی سی بی نے خط سے متعلق کیا جواب دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے مسئلےکے حل کے لیے دوسرے بورڈز سے بھی رابطہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے کی اہم وجہ بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ قراردیاجارہاہے۔حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرناا چاہتی تھی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق جےشاہ نے اپنے جانبدارانہ فیصلوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انڈین کرکٹ کونسل بنا دیا۔
متعلقہ عنوانات
پی ایس ایل 11 کے گرینڈ فائنل کی گرینڈ تیاریاں جاری
2 May 2026
پی ایس ایل فائنل کیلئے شاندار اختتامی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں: سلمان نصیر
2 May 2026
ہوٹل کے باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
1 May 2026
ایشین بیچ گیمز: پاکستان نے مجموعی طور پر 3 تمغے جیت لئے
29 April 2026
پی ایس ایل: پہلے ایلیمینیٹر میچ میں آج حیدر آباد اور ملتان مدمقابل
29 April 2026
پی ایس ایل 11 کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا
28 April 2026
کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے ٹیکساس میں آئرن مین چیلنج مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی
27 April 2026
پی ایس ایل پلے آف، کراچی کے میچ کیلیےہرانکلوژرمیں ٹکٹ کی قیمت500روپے مقرر
27 April 2026