LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف

رکاوٹوں کے باعث کام جاری رکھناممکن نہیں، گوادرمیں چینی کمپنی نے فیکٹری بند کردی،تمام ملازمین برطرف

Web Desk

1 May 2026

گوادر فری زون میں قائم چین کی ہین جینگ ٹریڈ کمپنی نے فیکٹری بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام ملازمین کوبرطرف کردیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہاگیاہےکہ ہم  معذرت خواہ ہیں۔ ہم نے ہر ممکن کوشش کی۔لیکن غیر تجارتی عوامل اور آپریشنل رکاوٹوں کے باعث کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

چینی کمپنی کے مطابق برآمدات کیلئے عالمی معیارات کی تکمیل کے باوجود برآمدات جمود کا شکار ہیں۔گزشتہ تین ماہ سے حکام سے رابطے میں رہنے کے باوجود کمپنی کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان تین ماہ کے دوران ملازمین کی تنخواہیں، جرمانے، بجلی کے بل اور کنٹینر ڈیمرج چارجز ادا کیے گئے۔

ہینگ جینگ ٹریڈکمپنی کے اعلامیے میں کہاگیاہے کہ پاکستان اور چین بہترین معاشی شراکت دار ہیں، گوادر سی پیک کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ کمپنی نے  پاک چین دوستی کے جذبے کے ساتھ سرمایہ کاری کر رہی تھی۔ تاہم کاروبار کے لیے واضح اور قابل عمل پالیسی ماحول کی ضرورت ہے۔

کمپنی کے مطابق گوادر میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل غیر یقینی صورتحال کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے۔۔تمام ملازمین سے گہری معذرت کیونکہ کمپنی موجودہ حالات میں روزگار فراہم کرنے کے قابل نہیں۔