LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف

سعودی عرب کا بڑا فیصلہ؛ 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی عائد

Web Desk

2 May 2026

سعودی حکومت نے حج سیزن کے لیے نئے ضوابط جاری کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 15 سال سے کم عمر عازمینِ حج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کے حوالے سے سعودی حکام نے وزارتِ مذہبی امور پاکستان اور تمام پرائیویٹ حج آپریٹرز کو باضابطہ طور پر تحریری ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ اس نئی پالیسی کا اطلاق تمام ممالک پر یکساں طور پر ہوگا اور اب 15 سال سے کم عمر بچے حج کے لیے سعودی عرب نہیں جا سکیں گے۔

کراچی: سعودی عرب کی جانب سے حج کے لیے عمر کی نئی حد نافذ کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے ایک نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق 3 مئی 2026 سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی اے اے نے ملک بھر کے ایئرپورٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے کم عمر عازمین کو پروازوں میں سوار ہونے سے روکیں، کیونکہ سعودی حکام نے ان کے حج ویزے پہلے ہی منسوخ قرار دے دیے ہیں۔ تاہم، سعودی حکام کی جانب سے متاثرہ عازمین کو ان کی حج رقم کی مکمل واپسی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔