اڈیالہ جیل: بشریٰ بی بی سے ملاقات کی درخواست مسترد، وکلا کا جیل حکام پر قانون شکنی کا الزام
Web Desk
1 May 2026
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے دی گئی درخواست پر تنازع سامنے آ گیا، جہاں وکلا کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست جیل حکام نے وصول کرنے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر چوہدری اویس یونس، فیصل ملک اور راجہ متین پر مشتمل وکلا کی ٹیم جیل پہنچی، جو بشریٰ بی بی کی بیٹی کی جانب سے دی گئی تحریری درخواست جمع کروانے آئی تھی۔
چوہدری اویس ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وہ مبشرہ مانیکا کی والدہ سے ملاقات سے متعلق نمائندگی رپورٹ جمع کروانے آئے تھے، تاہم جیل انتظامیہ نے درخواست لینے سے انکار کر دیا۔
وکلا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ قیدیوں کے حقوق سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی بھی ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کو انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی قرار دیا۔
وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریٹنڈنٹ جیل فوری طور پر قانون کے مطابق عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ درخواست بذریعہ ڈاک بھی ارسال کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ
14 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
14 July 2026
بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
14 July 2026
اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب
14 July 2026
شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
14 July 2026
شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر
14 July 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
14 July 2026
روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز
14 July 2026