ماہرین نے روئی سے کان صاف کرنے والوں کو خبردار کر دیا
Web Desk
13 November 2025
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ عادت مختلف پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے اور بہت سے افراد اس بات سے لاعلم ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق جب کانوں کو صاف کرنے کے لیے ائیربڈز یا روئی کو کان میں ڈالا جاتا تو وہ ایئر ویکس (کانوں میں موجود میل یا جالے) کو نکالنے کے بجائے اسے مزید گہرائی میں دھکیل دیتی ہے جس کی وجہ سے کان میں درد، انفیکشن یا پھر کان کا پردہ پھٹ بھی سکتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 70 فیصد سے زیادہ کان کی تکالیف ائیربڈز یا روئی ڈال کر کان صاف کرنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق کانوں کو صاف رکھنے کے لیے کانوں میں قدرتی طور پر بھی ائیر ویکس موجود ہے جو کانوں کی حفاظت کرتا ہے اس کی موجودگی کی وجہ سے دھول مٹی اور بیکٹیریاز قدرتی طور پر خود بخود کان سے باہر نکل جاتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ اس کے کان میں ضرورت سے زیادہ ایئر ویکس موجود ہے اور اسے سننے میں دشواری یا کان میں درد جیسی کسی علامات کا سامنا ہے تو سب سے حل یہ ہے کہ کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے
متعلقہ عنوانات
بچپن میں میٹھے مشروبات ادھیڑ عمری میں کن مسائل کا سبب بن سکتا ہے؟
24 June 2026
پاکستان میں جگر کی پیوندکاری کا عالمی ریکارڈ، 24 گھنٹے میں 10 کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل
24 June 2026
ایبولا وائرس سے متعلق سائنس دانوں کا انتباہ!
23 June 2026
بھارت میں خطرناک بیماری کا حملہ، ایک شخص ہلاک
23 June 2026
خواتین اچھی نیند کے باوجود خود کو زیادہ تھکا ہوا کیوں محسوس کرتی ہیں؟
23 June 2026
چیونگ گم دل کی صحت کے لیے مفید؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
22 June 2026
پی ایم اینڈ ڈی سی میں ادارہ جاتی اصلاحات کا آغاز
22 June 2026
قصور میں گردے کی مبینہ غیر قانونی پیوندکاری پر8 افراد کے خلاف مقدمہ درج
22 June 2026