عطائی کے مبینہ غلط انجکشن لگانے سے 4 سالہ بچی جاں بحق، ملزم گرفتار
Web Desk
23 October 2026
پنجاب کے شہر خانیوال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 4 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ واقعہ کے بعد فرار ہونے والے عطائی (کوئیک) کو پولیس نے گرفتار کر کے کلینک سیل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خانیوال میں بیمار بچی کو علاج کے لیے مقامی کلینک لایا گیا تھا جہاں ایک عطائی نے مبینہ طور پر اسے غلط انجکشن لگا دیا، جس سے بچی کی طبیعت شدید بگڑ گئی اور وہ فوری طور پر جانبر نہ ہو سکی۔ بچی کی حالت غیر ہوتے دیکھ کر عطائی موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے والے غیر مستند اور جعلی معالجین کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس المناک واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسینز دستیاب نہ ہو سکیں
23 October 2026
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 October 2026
اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار
23 October 2026
ناشتہ کرنے سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف
22 October 2026
کراچی میں معروف برانڈز کی 5 جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈریپ کا الرٹ جاری
22 October 2026
سجاد علی کے بھائی وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا
22 October 2026
تھرپارکر میں رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا معائنہ اور ادویہ کی فراہمی
21 October 2026
بلوچستان کے شہریوں کے لیے صحت سے متعلق بڑی سہولت متعارف
21 October 2026