LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق پنجاب میں انسدادِ سموگ کارروائیاں تیز، 7 صنعتی یونٹس اور 4 بھٹے سیل نومبر 2024 کے بعد پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز کی اوپن سورسنگ کے لیے گرین سگنل پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے: مریم نواز آزاد کشمیر: سکول جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، 4 بچے جاں بحق میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت نے جے آئی ٹی سمیت مزید 2 تحقیقاتی کمیٹیاں بنا دیں

لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق

Web Desk

24 October 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے دو دور افتادہ علاقوں میں خسرہ (Measles) کی موذی وبا پھیل گئی ہے، جس کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد شدید متاثر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وبا کا پھیلاؤ لوئر دیر کے علاقے غوڑاہ بانڈہ اور خوڑ بانڈہ میں ہوا ہے۔ متاثرہ بچوں میں بیماری کی شدید علامات ظاہر ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر علاج کے لیے مختلف مقامی و ضلعی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر بشارت احمد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) نے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور طبی انتظامات کا جائزہ لیا۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر بچوں کی ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور طبی ٹیمیں دواؤں اور امداد کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ انتظامیہ نے مقامی آبادی سے اپیل کی ہے کہ وہ خسرہ کے خلاف اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں تاکہ اس وبا کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔