پاکستان اور قطر کا تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
25 October 2026
پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان قطر مشترکہ ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس دوحہ میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور قطری وزیر مملکت ڈاکٹر احمد بن محمد السید نے کی۔ اجلاس میں پاکستان نے پاک-جی سی سی آزاد تجارتی معاہدے (FTA) کی جلد حتمی منظوری، ہڈی والے گوشت کی برآمد پر عائد پابندی کے خاتمے اور نئی کراچی حیدرآباد موٹروے منصوبے میں قطری سرمایہ کاری پر زور دیا۔ اس کے علاوہ ٹی سی پی اور حساد فوڈ کے درمیان سرکاری سطح پر چاول کی فراہمی، الیکٹرک وہیکلز، شپنگ اور آئی ٹی سیکٹر میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے زراعت، معدنیات اور سیاحت سمیت 11 تکنیکی ورکنگ گروپس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ ٹاسک فورس کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہوگا جہاں جام کمال نے ورلڈ انویسٹمنٹ فورم کی سربراہ نان لی کولنز سے بھی ملاقات کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026