پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسینز دستیاب نہ ہو سکیں
Web Desk
23 October 2026
ملٹی نیشنل فارما کمپنیوں کی فلو ویکسینز کی قیمتوں کا تنازع طویل ہونے کے باعث پاکستان میں ان کی درآمد اور دستیابی تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ ڈریپ حکام کے مطابق کابینہ نے تاحال فلو ویکسین کی تجویز کردہ قیمت کی منظوری نہیں دی اور معاملہ کمیٹی کو بھیج دیا ہے، جس کے باعث ایبٹ اور ہوئسٹ جیسی بڑی کمپنیاں ویکسین درآمد کرنے سے قاصر ہیں۔ وزارتِ صحت کے مطابق مارکیٹ میں اس وقت صرف چینی ساختہ انفلوئنزا ویکسین کے دو برانڈز (این فلو اور ویریونزا) دستیاب ہیں، جبکہ عالمی ادارہ صحت نے رواں سیزن کے لیے تین اسٹرینز والی فلو ویکسین منظور کی ہے۔ فارما بیورو کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ قیمتوں کی منظوری نہ ملنے کی وجہ سے دیگر بین الاقوامی برانڈز مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 October 2026
اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار
23 October 2026
ناشتہ کرنے سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف
22 October 2026
کراچی میں معروف برانڈز کی 5 جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈریپ کا الرٹ جاری
22 October 2026
سجاد علی کے بھائی وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا
22 October 2026
تھرپارکر میں رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا معائنہ اور ادویہ کی فراہمی
21 October 2026
بلوچستان کے شہریوں کے لیے صحت سے متعلق بڑی سہولت متعارف
21 October 2026
یو اے ای: یکم نومبر سے اہم دوا پر پابندی کا فیصلہ
21 October 2026