دنیا کا انوکھا گاؤں، جہاں مردوں کا داخلہ منع ہے
Web Desk
27 January 2026
افریقہ کے ملک کینیا میں واقع ’’اوموجا‘‘ ایک ایسا منفرد گاؤں ہے جہاں مردوں کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہے اور ہر طرف صرف خواتین نظر آتی ہیں۔ بظاہر یہ ایک عام دیہات لگتا ہے، مگر حقیقت میں یہ خواتین کے تحفظ اور خودمختاری کی علامت بن چکا ہے۔
یہ گاؤں تقریباً ساڑھے تین دہائیاں قبل سامبورو برادری کی خواتین نے قائم کیا، جن کا مقصد گھریلو تشدد، کم عمری کی شادی اور سماجی زیادتیوں سے بچاؤ کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بنانا تھا۔
اوموجا کی رہائشی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں اپنے شوہروں یا خاندان کے مردوں کے ہاتھوں تشدد اور جبر کا شکار رہیں، لیکن اس گاؤں میں آ کر انہیں آزادی اور تحفظ کا احساس ملا۔
26 سالہ کرسٹین ستیان، جو چار بچوں کی ماں ہیں، کہتی ہیں کہ شوہر کے تشدد کے بعد ان کے پاس اوموجا منتقل ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ خود کو آزاد اور بااختیار محسوس کرتی ہیں۔
گاؤں کی بنیاد رکھنے والی ریبیکا لولوسولی اور دیگر خواتین نے مل کر ایک ایسی کمیونٹی تشکیل دی جہاں فیصلے صرف خواتین کرتی ہیں۔ آج اوموجا تقریباً 40 خاندانوں پر مشتمل ایک خود کفیل بستی ہے۔
یہاں خواتین روایتی موتیوں کے زیورات تیار کر کے فروخت کرتی ہیں اور سیاحوں کے لیے قائم کی گئی کیمپ سائٹ سے بھی آمدنی حاصل کرتی ہیں۔ اگرچہ مقامی مردوں کی جانب سے مویشی چوری جیسے مسائل درپیش رہتے ہیں، تاہم خواتین حوصلے اور اتحاد کے ساتھ ان مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔
اوموجا میں رہنے والی خواتین نے دوبارہ شادی یا پرانے خاندانوں میں واپسی سے انکار کر دیا ہے اور اپنے بچوں کے مستقبل اور خودمختاری کو اولین ترجیح دینے کا عزم کر رکھا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کھانسی میں مبتلا خاتون کے گلے میں نوز رنگ کی موجودگی کا انکشاف
5 May 2026
جنوبی افریقہ: مگرمچھ کے پیٹ سے انسانی باقیات برآمد
5 May 2026
امریکا: بیٹے کی سالگرہ نے باپ کو لاکھوں ڈالر جتوا دیے
4 May 2026
سڑکوں پر پھرنے والا فرار زیبرا حقیقت میں گدھا نکلا
4 May 2026
آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
2 May 2026
وہ انوکھا ٹریفک سگنل جہاں سال میں صرف ایک بار سبز لائٹ روشن ہوتی ہے
1 May 2026
ری سائیکلنگ سینٹر کے باہر لگایا گیا سپیڈ لمٹ سائن توجہ کا مرکز
1 May 2026
چینی فوڈ بلاگر نے شیشے جیسا نیم شفاف فرائیڈ چکن تیار کرلیا
30 April 2026