یومیہ وٹامن ڈی کے استعمال کا بڑا فائدہ
Web Desk
9 November 2025
ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کی یومیہ خوراکیں کھانے سے نہ صرف ہائی کولیسٹرول کم ہوسکتا ہے بلکہ اس سے ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس بھی کم ہوسکتا ہے۔
علاوہ ازیں وٹامن ڈی کی خوراکیں کھانے سے جسم میں انسولین پیدا کرنے کی شرح بھی بہتر ہوتی ہے۔
طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی اور چینی ماہرین کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں کی جانے والی تحقیق کے جائزے سے معلوم ہوا کہ وٹامن ڈی کی یومیہ خوراکیں متعدد طبی پیچیدگیوں سے بچانے میں مددگار ہوتی ہیں۔
ماہرین نے دنیا بھر کی 99 تحقیقات کا جائزہ لیا، جن میں 18 ہزار کے قریب افراد پر تحقیق کی گئی تھی۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ وٹامن ڈی کی یومیہ خوراکیں اگرچہ نوجوان اور ادھیڑ عمر افراد کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں، تاہم یہ زائد العمر افراد کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ماہرین کے مطابق چوں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی سطح یا شرح کم ہوتی جاتی ہے، اس لیے بڑھتی عمر میں وٹامن ڈی کی خوراکیں لینا اچھی حکمت عملی ہے۔ماہرین نے بتایا کہ خصوصی طور پر 50 سال کے بعد وٹامن ڈی کی یومیہ خوراکیں استعمال کرنے سے زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے۔
وٹامن ڈی کا یومیہ کم سے کم ایک کیپسول کھانے سے نہ صرف ہائی کولیسٹرول بلکہ ہائی بلڈ پریشر بھی کم ہوسکتا ہے جب کہ اس سے ذیابیطس بھی کم ہوسکتا ہے
متعلقہ عنوانات
جسم میں موجود چربی سے متعلق نئی تحقیق میں اہم انکشاف!
27 July 2026
محدود اوقات میں کھانا بڑھاپے میں کس تکلیف سے بچا سکتا ہے؟
27 July 2026
آٹو ڈسیبل سرنج کے دو نمونوں کوغیر معیاری قرار دے دیا ہے
27 July 2026
ایچ آئی وی سے بچاؤ کی کم قیمت دوا، بڑی خبر آگئی
26 July 2026
دنیا میں پہلی بار ایبولا کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع
26 July 2026
جان بچانے والی 52 ادویات کی قیمتوں کی منظوری دیدی گئی
25 July 2026
ڈرگ پرائسنگ کابینہ کمیٹی کا اجلاس: ادویات کی قیمتوں سے متعلق فیصلے شفاف اور شواہد کی بنیاد پر کرنے کی ہدایت
24 July 2026
مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
24 July 2026