آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
Web Desk
23 October 2026
استنبول میں منعقدہ آر فور (R4) وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ متفقہ اعلامیے میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر مسلسل حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں حوثی ملیشیا سے تمام عسکری کارروائیاں، دھمکیاں اور حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران امریکا ایران فوجی تنازع اور آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی شہریوں، بنیادی ڈھانچے اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے سے روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی غیر قانونی آبادکاری اور پرتشدد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں فلسطینیوں کے حقوق اور آزاد دو ریاستی حل پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026