مظاہرین اپنے مؤقف پر قائم رہیں، احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں: باقر قالیباف
Web Desk
23 October 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے مغربی ممالک میں احتجاج کرنے والے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پر قائم رہیں اور حکومتوں کے احتساب سے پیچھے نہ ہٹیں۔ انہوں نے مظاہرین کو متنبہ کیا کہ وہ شناخت اور نسل پر مبنی تقسیم کی کوششوں کا مقابلہ کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ عوامی غصے کا رخ موڑنے کے لیے ایک مخصوص اور منظم طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ عوام کو اپس میں تقسیم کر کے طاقتور حلقوں کو احتساب سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے جیفری ایپسٹین اسکینڈل، غزہ کی بحرانی صورتحال، ایران کے خلاف جنگی بیانیے اور عالمی بدعنوانی کو ایک ہی بااثر اور مخصوص گروہ سے منسلک قرار دیا۔
ایرانی سپیکر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فرانس سمیت متعدد یورپی ممالک میں شدید مہنگائی، رہائش کے بڑھتے ہوئے اخراجات، تعلیمی مسائل اور بنیادی عوامی خدمات کے معیار میں کمی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا دورۂ جرمنی مکمل، وطن واپسی کے لیے روانہ
25 October 2026
سہیل آفریدی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے رہے، شواہد موجود ہیں: عقیل ملک
25 October 2026
متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سربراہی کیلئے لانا نسیبہ کو نامزد کر دیا
25 October 2026
پب جی گیم سے متاثر ہو کر بینک ڈکیتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
25 October 2026
میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، ڈی آئی جی ویسٹ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر
25 October 2026
اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، گندم مہنگی کرنے کے رجحان پر اظہارِ تشویش
25 October 2026
ملتان میں مبینہ زیادتی و رابری کا ڈراپ سین، وقوعہ منصوبہ بندی کے تحت رچایا گیا
25 October 2026
کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دونوں لازم و ملزوم ہیں: صدر آزاد کشمیر
25 October 2026