LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے: جنرل امیر حاتمی فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور چین کا اسرائیل، فلسطین امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ سعودیہ اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط امریکا نے شام کو دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا ایران کا امریکی توانائی مراکز کو نشانہ بنانے کا انتباہ برطانیہ، فرانس کا یوکرین کی فوجی مدد بڑھانے کا اعلان روس کا برطانیہ پر یوکرین جنگ میں براہِ راست شریک ہونے کا الزام امریکا جانتا اس کی دھمکیوں پر کوئی یقین نہیں کرتا: باقر قالیباف

یرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی میں بڑی تبدیلی، پرسنل بیگج پر پابندی عائد

Web Desk

15 January 2026

وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں بڑی ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ وزارتِ تجارت کے مطابق پرسنل بیگج اسکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب گاڑیاں صرف رہائشی اسکیم اور تحفہ اسکیم کے تحت ہی درآمد کی جا سکیں گی۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ترامیم کے بعد نئی پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق درآمد کی جانے والی گاڑی ایک سال تک کسی دوسرے شخص کے نام پر منتقل نہیں کی جا سکے گی، جبکہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے مقررہ مدت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت گاڑیوں کی درآمد کی مدت 700 دن سے بڑھا کر 850 دن کر دی گئی ہے۔