گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ فلم ہیمنٹ اور 16 سالہ اوون نے لوٹ لیا
Web Desk
13 January 2026
لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈز کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں ہالی وُڈ کے شوبز ستاروں نے بھرپور شرکت کی۔ مختلف کیٹیگریز میں بہترین کام کرنے والے فنکاروں اور سیریز کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
فلمی کیٹیگری میں ’ہیمنٹ‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ ڈرامہ فلم ’دی سیکریٹ ایجنٹ‘ میں ویگنر مورا کو بہترین اداکار اور جیسی بکلی کو بہترین اداکارہ کا اعزاز ملا۔ ٹیلی ویژن کیٹیگری میں ڈراما سیریز ’دی پٹ‘ کو سال کی بہترین سیریل قرار دیا گیا، جبکہ کم عمر اداکار اوون کوپر نے سیریز ’ایڈولیسنس‘ میں جیمی ملر کے کردار پر بہترین کارکردگی کے لیے ایوارڈ حاصل کیا۔
16 سالہ اوون کوپر نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ لمحہ واقعی خواب جیسا ہے۔ گولڈن گلوب ہالی وُڈ میں معیار اور پہچان کی علامت ہے اور اسے ہالی وُڈ فارن پریس ایسوسی ایشن کے ارکان ہر سال جنوری میں منتخب کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026