LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کا برطانیہ پر یوکرین جنگ میں براہِ راست شریک ہونے کا الزام امریکا جانتا اس کی دھمکیوں پر کوئی یقین نہیں کرتا: باقر قالیباف ایران پر نئی امریکی پابندیاں، اقتصادی لائف لائنز منقطع کرنے کا اعلان ہم ایران سمیت ہر میدان میں کامیاب ہو رہے ہیں: ٹرمپ اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں، آٹو پارٹس اور سٹیل پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنانا چاہتے ہیں: بیرسٹر گوہر اسحاق ڈار کی سیکرٹری جنرل آئی ایم او سے ملاقات، پاکستانی ملاحوں کی رہائی پر تبادلہ خیال اسلام آباد میں کال سینٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن، مزید 50 غیر ملکی گرفتار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال یوکرینی ڈرونز کے روسی علاقوں پر بڑے حملے، 351 ڈرون تباہ، تین بچے ہلاک کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد

سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کا بڑا اضافہ

Web Desk

9 January 2026

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 3400 روپے اضافے کے بعد سونا 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2915 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 34 ڈالر اضافے کے ساتھ 4472 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب کراچی میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، 70 روپے اضافے کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 8195 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔